تھانہ آر اے بازار کی حدود میں اغواء کاروں اور پولیس کے درمیان مقابلہ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی حدود میں اغواء کاروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گر فتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ڈھوک سیداں میں مشکوک کارکو رکنے کا اشارہ کیاتو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 03 ملزمان زخمی ہوگئے ، زخمی ملزمان کی شناخت سرفراز،سعید اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

گرفتار ملزمان سے اغواء برائے تاوان کے لیے لی گئی رقم 01 کروڑ سے زائد، پسٹل اور زیر استعمال گاڑی برآمدہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے،زخمی ملزمان کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے اور تاوان کی رقم برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او آراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔