د* منشیات فروشوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے ، جمعیت طلبہ اسلام

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

bکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ خلفائے راشدین یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ خلفائے راشدین یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے زیر اہتمام آج بروز جمعہ 17 مئی بوقت صبح 8 بجے الجمعیت ہائوس میں شہید اسلام شہید وطن مولانا محمد صدیق مینگل شہید رح کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا تعزیتی اجتماع سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا راز محمد محمد حسنی جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی کنوینر محمد اسحاق خان اچکزئی ڈپٹی کنوینر حافظ محمد موسی حافظ احمد شاہ حافظ محمود اللہ حافظ محمد معصوم حافظ حبیب الرحمن اعجاز الرحمن ودیگر قائدین خطاب فرمائیں گے انہوں نے کہا کہ جمعہ کی دن صبح 9 بجے مولانا محمد صدیق مینگل شہید رح کی ایصال ثواب جے یوآئی کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حافظ حسین احمد کہ صحت یابی کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جمعیت طلبہ اسلام کے مخلص کارکنوں اس بابرکت اجتماع میں شرکت کرکے اپنے ضلعی قائدین کے دورہ کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ کے مشترکہ پلیٹ فارم ہے جمعیت طلبہ اسلام منشیات فروشوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے نوجوانوں کو قرآن وسنت سے روشناس کرانے کے لئے دن رات جہدوجہدکرکے انسانیت کی فلاح اور نئے نسل کو اسلامی تعلیمات سے لیس کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج 17 مئی بروز جمعہ بوقت صبح 8 بجے تا 11 گیارہ بجے جمعیت طلبہ اسلام خلفائے راشدین یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے زیر اہتمام مولانا محمد صدیق مینگل شہید رح کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا تعزیتی ریفرنس کے بعد جمعیت علما اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کے قائدین ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔