Live Updates

ج*صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت اجلاس

{ محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو انفراسٹرکچر کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ؔسروسز ہسپتال،. جنرل ہسپتال، ہسپتال، فیصل آباد ہسپتال و دیگر ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ ( تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت اور اعلی معیار کے ساتھ کیا جائی.صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ &لاہورچڑیا گھر کے انفراسٹرکچر کو جدید انداز میں بنایا جارہا ہی. صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات

جمعرات 16 مئی 2024 20:35

ا لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت لاہور سمیت دیگر اضلاع میں جاری منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سروسز ہسپتال،. جنرل ہسپتال، ہسپتال، فیصل آباد ہسپتال و دیگر ہسپتالوں اور محکمہ سی اینڈ ڈیبلیوکے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت اور اعلی معیار کے ساتھ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکھیکی چوکی تا جلال پور بھٹیاں 23 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر کو تیز کیا جائے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ شاہراہ کی بیس اور اسفالت کاکام 19 کلومیٹر تک مکمل ہوگیا ہی. لاہور چڑیا گھر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے لیے کام جاری ہی.لاہورچڑیا گھر کے انفراسٹرکچر کو جدید انداز میں بنایا جارہا ہی. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شاہراؤں، پلوں، ایکسپریس ویز کی تعمیر و بحالی اور صحت کے مراکز کی ری ویمپنگ کا کام جاری ہی. پپلک پرائیویٹ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہی.صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے لیے انوسٹر اور ڈویلپز کو سازگار ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے پی پی پی ماڈل کے فریم ورک میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات