سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا

15کلو واٹ کا سسٹم 25سے 50ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) سولر پینلز کی قیمتیں گرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے بڑھنا شروع ہو گئیں ہیں ،7سے 15کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں 25سے 50ہزار روپے کا اضافہ ہو گیاجبکہ مارکیٹ میں فی کلو واٹ میں 6روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث 7کلو واٹ کا سسٹم اس وقت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے جس میں 25ہزار روپے کا اضافہ ہواہے ، 10کلوواٹ کا سسٹم بھی مہنگا ہو گیا، 12کلو واٹ سسٹم کی قیمت 1.45 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے جو کہ 50ہزار روپے اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔

اس کے علاوہ 15کلو واٹ سسٹم بھی اضافے کے بعد 1.6ملین روپے تک پہنچ چکا ہے ۔یہ قیمتیں آن گر ڈ سولر سسٹم کی ہے جبکہ اگر اس میں بیٹریاں شامل کرتے ہوئے ہائبرڈ سسٹم کی طرف جائیں گے تو بیٹریوں کے اخراجات اضافی جمع کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :