ماحول کا تحفظ ہماری ذمہ داری ، ہمیں قدرتی وسائل کو محتاط انداز میں استعمال کرنا ہوگا، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

جمعرات 16 مئی 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ ماحول کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں پانی اور دیگر قدرتی وسائل کو محتاط انداز میں استعمال کرنا ہوگا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے لیاری میں ایک این جی او کے ماتحت چلنے والے سکول کے بچوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سکول اور اس کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس پروگرام کو بہت محنت اور خوش اسلوبی سے منعقد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے عمل بڑی بڑی تبدیلیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ چاہے یہ کچرے کو کم کرنا ہو، ری سائیکلنگ ہو یا محض اس حوالے سے آگاہی پھیلانا ہو، یہ سب باتیں اہمیت کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں کے ساتھ اس بات کاعہد کیا کہ ہم آج جوسیکھیں گے دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں گے،ہمیں گندگی کو کم کرنے، استعمال شدہ اشیا کو دوبارہ استعمال میں لانے، اپنے ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے میں مددکرنی ہے، ہمیں پانی اور دیگر قدرتی وسائل کو محتاط انداز میں استعمال کرنا ہے، ہمیں اپنے ماحول کی حفاظت کے لیے مشترکہ سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے، ہم ہر روز ایسے کام سر انجام دیں گے جو ماحول کے لیے اچھے ہوں ۔

بعد ازاں یونیورسٹیز سے آئے ہوئے رضاکاروں کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :