لله*اسٹیبلشمنٹ انچارج طارق جاوید کو مالی بے ضابطگیوں اور بدانتظامیوں کے الزامات کے تحقیقات کے بعد گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کے عملے نے بولان میڈیکل کالج کے سابق اسٹیبلشمنٹ انچارج طارق جاوید کو مالی بے ضابطگیوں اور بدانتظامیوں کے الزامات کے تحقیقات کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق یہ انکوائری بولان میڈیکل کالج میں طلبا وظائف کے فنڈز، غیر قانونی تقرریوں، ٹرانسپورٹ کے وسائل، تنخواہوں، غیر قانونی خریداری، کینٹین/کیفے ٹیریا اور سائیکل اسٹینڈ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے میگا کرپشن کی شکایت کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :