اوکاڑہ ، ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گینگ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ٹرانسفارملر اور بجلی کی کیبل تقریبا 50 کے قریب چوری کی ہیں

جمعرات 16 مئی 2024 22:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) دیپالپور کا نواحی گاؤں نواں کوٹ لالیاں والہ میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گینگ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے تفصیل کے مطابق اس گینگ نے تقریبا 30 ٹرانسفارملر اور بجلی کی کیبل تقریبا 50 کے قریب چوری کی ہیں ائے دن ہمارے علاقے میں ٹرانسفارملر چوری ہوتے رہے ہیں اج رات تقریباً ایک بجے کے قریب گینگ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد لطیف قوم بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں یہ گینگ ہر روز ٹرانسفارمر چوری کرتے رہے ہیں ہمارے علاقے میں ان لوگوں نے جینا حرام کر رکھا تھا ہر روز چوری کی واردات کرتے تھے ہمارے علاقے میں تقریبا 30 ٹرانسفارملر چوری کر چکے ہیں اور 100 سے زائد بجلی کی کیبل یہ چوری کر چکے ہیں ان کا ایک سال سے پتہ نہیں چل سکا اج رات تقریبا ایک بجے کے قریب ہمارے ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر اتار رہے تھے کہ ہم نےموقع پر ہی پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

ہم نے تھانہ صدر دیپال پور میں دے دیا ہے یہ گینگ پورے پنجاب میں وارداتیں کرتے تھے ہماری علاقے کے لوگوں سے اپیل ہے کہ جس کا بھی ٹرانسفارملر چوری ہوا ہو وہ تھانہ صدر دیپال پور میں رابطہ کریں وہاں پر یہ گینگ پکڑا ہوا ہے یہ بہت بڑا گینگ ہے گینگ میں تقریبا 10 آدمی ہیں جو یہ ڈکیٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :