انتشاری سیاست ملک میں جمہوری نظام ،مثبت طر زفکر اور برداشت کی سوچ کے لئے نقصان کا باعث بن رہی ہے ،صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگ

جمعرات 16 مئی 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیرداخلہ بلوچستان اور بی اے پی کے مرکزی رہنماءمیرضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ انتشاری سیاست ملک میں جمہوری نظام ،مثبت طر زفکر اور برداشت کی سوچ کے لئے نقصان کا باعث بن رہی ہے ،ملکی بقاءسلامتی کی تقویب کے لئے ہماری افواج کا جذبہ دشمن کے دل لرزادیتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات ملکی معیشت میں بہتری لارہے ہیں ،ملکی اداروں کے خلاف ہرزاہ سرائی دشمنوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے ،دشمن کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کی سازش کرنے والے پاک دھرتی کے دشمن ہیں ،پاک فوج کی قربانیوں نے ہمیشہ دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو فلک بوس اونچائی تک پہنچایا۔