ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت تعلیم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت تعلیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی عمران الحسینی نے ڈپٹی کمشنر کو ملٹی میڈیا کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے جس میں بند سکول کھولنے ،غیرحاضر اساتذہ کرام کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے اور تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھانے سمیت دیگر کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی نظام کو یقینی بنانے کیلئے ایجوکیشن آفسران کے تعاون و معاونت سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری کے ساتھ ادا کریں اور جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں بند سکول کو کھولنے اور ان میں اساتذہ کی تعیناتی کے لیے بھی غور وخوض کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :