حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اجلاس

جمعرات 6 جون 2024 23:19

حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2024ء) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت محکمہ بلدیات پنجاب نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ نے حمزہ شہباز کو بریفنگ دی جبکہ لاہور سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 147,148اور 149میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ دی گئی