سکھر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ چار موٹر سائیکل بر آمد کرلئے

جمعرات 16 مئی 2024 22:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) سکھر پولیس نے موٹر سائیکل سنیچنگ میں ملوث گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرکے 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سائٹ ایریا سکھر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، زیر حراست ملزمان میں خالد حسین، عبدالرشید منگریجو اور اسداللہ شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان چوری ، ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :