سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے موک ایکسرسائز کا اہتمام

جمعہ 17 مئی 2024 05:00

Iلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) پی ڈی ایم اے پنجاب کے زیر اہتمام سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔ موک ایکسرسائز کا انعقاد بی آر بی کینال کے مقام پر کیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے موک ایکسرسائز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم نے سیلاب آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید و ضلعی انتظامیہ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو موک ایکسرسائز بارے بریفنگ دی۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو، محکمہ صحت، لایئو سٹاک، ایریگیشن، سول ڈیفنس اور سوشل ویلفئر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو و سول ڈیفنس غوطہ خوروں کی پیشہ ورانہ ڈائیونگ کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

موک ایکسرسائز میں عوام کو سیلاب سے بچاؤ کے لے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے جانوروں کے بچاؤ کیلئے ادویات اور خشک چارے کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ موک ایکسر سائز کا مقصد تمام اداروں کی پیشگی تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔ ممکنہ سیلاب میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ ہیں۔ ہم نے بحثیت قوم تمام آفات کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :