{ ایل ڈ ی اے کا آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں

جمعہ 17 مئی 2024 05:00

: لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈ ی اے ٹیموں نے گزشتہ روز رائیونڈ روڑاور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے رائیونڈ روڈ پر غیرقانونی ہال مسمار کر دیا۔ رائیونڈ روڈ، آریان نگرکے قریب غیرقانونی دکانیں مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

رائیونڈ روڈپرزیر تعمیر غیرقانونی ورکشاپ اور زیر تعمیر غیرقانونی کمرشل دکانیں مسمار کر دیں۔رائیونڈ روڈ،محافظ ٹاؤن کنال روڈ پرزیر تعمیر غیرقانونی ورکشاپ مسمار کر دی۔گلبہار سوسائٹی کے قریب زیر تعمیر چارغیر قانونی رہائشی املاک مسمارکر دیں۔عبدالستار ایدھی روڈ پر غیرقانونی پلرز مسمار کر دیئے ۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فائیو نے کیا۔ آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔