Live Updates

uقیادت کے اعتماد پر پورا اترنیکی کوشش کروں گا: محمد آصف جٹ

جمعہ 17 مئی 2024 05:00

s لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف لاھور کے نو متتخب سینئر نائب صدر محمد آصف جٹ نے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں کارکنان و عہدیداران سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ نہایت افسوس کا مقام ھے کہ چار چار بار حکومتیں کرنے والوں نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملک کو سیاسی، معاشی و اخلاقی طور پر ایسی دلدل میں دھکیل دیا ھے جہاں سے اس کا بچ نکلنا کسی معجزے سے کم نہ ھو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ھی وہ واحد سیاسی قیادت ھے جو اس ملک کو اس گھمبیر صورتحال کے نکال سکتی ھے۔انہوں نے کہا کہ قومی لٹیروں نے ان کا راستہ روکنے کے لئے ان پر دو سو سے زائد جعلی مقدمات بنائے اور ہزاروں معصوم و بیگناہ کارکنان کو جیلوں میں ڈالا۔مخالفین شائد یہ بات بھول گئے کہ خان وہ چٹان ھے جسے نہ تو گرایا جا سکتا ھے اور نہ ہٹایا جا سکتا ھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد نے جو طرقہ اختیار کر رکھا ھے اسے کسی بھی طور سیاست نہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ صریحاً انتقام اور دہشتگردی ھے۔ انہوں نے سابق ایم این اے ظہیر عباس کھوکھر، میاں حماد اظہر، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، صدر لاھور چوہدری اصغر گجر، سیکریٹری لاھور حافظ ذیشان رشید، مہر شرافت علی، رانا جاوید عمر، عاطف ایوب مئیو، جمیل اصغر بھٹی و دیگر مرکزی و صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی توجہ اور سرپرستی کے باعث انہیں یہ مقام و مرتبہ حاصل ھوا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات