بھارت، آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک

جمعہ 17 مئی 2024 08:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تقریباً 327 کلومیٹر شمال میں مالدہ ضلع میں ہوئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ تمام متاثرین اپنے گھروں سے باہر باغات اور کھیتوں میں کام کر رہے تھے جب ان پر آسمانی بجلی گری۔واضح رہے ہر سال مون سون کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ■

متعلقہ عنوان :