قانون میں کہاں لکھا ہے چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
آپ مجھ سے غیرقانونی مطالبہ نہ کریں،حکومت عملی طور پر ہمارے ساتھ تعاون کرے،ہم کسی ادارے سے لڑائی نہیں چاہتے،سماعت کے دوران ریمارکس
فیصل علوی جمعہ 17 مئی 2024 11:20
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے کہاکہ ہمارے دل میں سب کا احترام ہے، سب اداروں کا احترام ہے،ہمارے دل میں آپ کا احترام ہے آپ ہمارا احترام کریں نہ کریں،پارلیمنٹ کا سب سے زیادہ احترام ہے۔
مجھے آپ لوگوں کو بلانے کا کوئی شوق نہیں،شوق ہوتا تو پہلے روز چیف منسٹر کو بلا لیتا۔وزرا کو طلب کرکے اچھا نہیں لگا، ہم بھی کیا کریں لوگ چیختے ہیں کہ فیصلے کریں،ججز تعینات ہوں گے تو فیصلے ہوں گے،تین ہفتے میں ججز کی تعیناتی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ججوں کے تقرر پر ازسر نوغور کیلئے مہلت مانگی،عدالت نے بروقت ججوں کا تقرر نہ کرنے پر مایوسی کااظہار کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ عدلیہ کو حکومتی کمیٹی سے کنسلٹنٹ کی ضرورت نہیں،وزیر قانون نے کہاکہ آپ حکومت کو دو یا تین نام دے دیں اس میں سے ایک ایک کو جج لگا دیا جائے گا، چیف جسٹس نے کہاکہ اگر قانون کے مطابق ججوں کی تقرریاں کی جاتیں تو معاملہ یہاں تک نہ آتا،آپ ججوں کی تقرریاں کریں، بے شک میرے ساتھ تعاون نہ کریں،مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم یہاں آپ کے احترام کیلئے کھڑے ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہاکہ حکومت نے راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد میں ججز تقرر کیلئے رجسٹرار کو خط لکھے،اے ٹی سی گوجرانوالا، لیبرکورٹس میں ججز تقرری کیلئے 3،3نام بھجوائے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ قانون کی منشا کے مطابق ججوں کے پینل کے نام بھجوائے۔مریم اورنگزیب نے عدالت کو حکومتی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم شفاف طریقے سے ججوں کی تقرریاں کرنا چاہتے ہیں،وزیر قانون پنجاب صہیب احمد نے کہاکہ قانون کے تحت ججوں کی تقرریاں ہوں گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ نے ججوں کی تقرریوں کی بابت بار بار کیوں یقین دہانی کرائی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ پراسس مکمل کرنے کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط لکھا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ ہمارے لئے سیاستدان انتہائی قابل احترام ہیں،یہ سسٹم تو چلتا رہے گا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم بھی آپ کو محترم سمجھتے ہیں،پنجاب حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے،آپ ججز کا پینل دے دیں اس میں سے ججز کا تقرر کر دیں گے،چیف جسٹس شہزاداحمد نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے کبھی مجھ سے مشاورت کیلئے کہا، ہم نے کیس میں نوٹس کئے اور کئی بار ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بلایا۔چیف جسٹس نے کہاکہ اے ٹی سی ججز تقرری کتنے دن میں ہونی ہے، فیصلے کتنے روز میں ہونے ہیں،وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ سات روز میں فیصلہ کرنا ضروری ہے۔سیکرٹری قانون نے عدالت میں ججوں کی تقرری کا طریقہ کار اور قانون پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
میانمار میں تشدد کی لہر اور شہریوں پر حملے تشویشناک، گوتیرش
-
غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ
-
مجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا
-
واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے
-
شینزن میں پاک چین بزنس فورم کے انعقاد دوطرفہ تعاون کا ایک نیا باب ہے. اسحاق ڈار
-
پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف
-
وزیراعظم شہباز شریف کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات
-
بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.شہبازشریف
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
-
پاکستان سمیت پانچ ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے رکن منتخب
-
معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
-
نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کا اہم اجلاس کل (بروز جمعہ) کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.