اسرائیلی فوج کی غزہ میں گھروں اور شیلٹرز پر بمباری

غزہ کے اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی،عرب میڈیا

جمعہ 17 مئی 2024 11:42

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال سے جنوب میں گھروں اور شیلٹرز پر بمباری کردی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسکول پر بھی بمباری کی گئی جس سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غزہ کے اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :