پتوکی ، لیسکو سرویلینس ٹیم پرملزمان کا تشدد ملزمان موبائل فون چھین کر فرار پانچ کس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 17 مئی 2024 12:05

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) لیسکو سرویلینس ٹیم پرملزمان کا تشدد ملزمان موبائل فون چھین کر فرار پانچ کس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

لیسکو سب ڈویژن رورل پتوکی مدثر قیوم نے تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا کہ کوٹ مہتاب میں لیسکو سرویلینس ٹیم نے اطلاع پر کاروائی کی صارف عمران حسین نے غیر قانونی طور پر بجلی میٹر ٹیمپر کرکے 80سلو کیا ہوا تھاجسے ٹیم ے اتار لیا اسی دوران ملزمان نے ٹیم کو ڈنڈوں و سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایااور ٹیم سے دو موبائل فون چھین لئے اور ملزمان نے ٹیم سے اتارا گیا بجلی میٹر بھی چھین لیا اور سڑک پر مار کر توڑ دیا اور ملزمان نے سرویلینس ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاںدیںاور ملزمان فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نامزد ملزمان عمران حسین،محمد عرفان و تین کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ۔