Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور صحت دوست پروگرام ، شہر اولیاء میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 17 مئی 2024 18:11

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور صحت دوست پروگرام ، شہر اولیاء میں کلینک ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور صحت دوست پروگرام ، شہر اولیاء میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔موبائل کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر(ر)کیپٹن رضوان قدیر نے کہا کہ موبائل کلینک گاڑیوں میں ایکسرے، سکریننگ ٹیسٹ، فیملی پلاننگ، حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات میسر ہوں گی۔

شہر کے مختلف مقامات پر 9 موبائل کلینک گاڑیوں کے ذریعے ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ہیلتھ کیمپس میں مفت طبی سہولیات، ماہرین سے معائنہ اور ادویات کی فراہمی بھی ہو گی۔ حاملہ خواتین کا معائنہ اور الٹرا ساونڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کو بلا معاوضہ طبی سہولیات کا تحفہ دیا ہے۔شہری یونین کونسل میں روزانہ کی بنیاد پر موبائل ہیلتھ کیمپس لگائیں جائیں گے۔حکومت پنجاب نے عوام کی دہلیز پر خدمت کا عزم کر رکھا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات