ای سٹیمپنگ نظام کے ذریعے پنجاب سندھ اورخیبرپختونخوا حکومتوں نے 400 ارب روپے سے زائد ریونیو وصول کیا، چیئرمین پی آئی ٹی بی

جمعہ 17 مئی 2024 20:29

ای سٹیمپنگ نظام کے ذریعے پنجاب سندھ اورخیبرپختونخوا حکومتوں نے 400 ارب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ اور بورڈ آف ریونیو کے اشتراک سے وضع کردہ ای سٹیمپنگ سسٹم کے تحت صوبہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت کو اب تک 400 ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا ہو چکا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے اب تک 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد چالان ادا کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں اب تک جاری کردہ 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد سٹامپ پیپرز کے ذریعے 371 ارب روپے سے زائد، سندھ میں 27 ارب روپے سے زائد جبکہ خیبرپختونخوا میں حکومت کو 1 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوا ہے۔

یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف اور دیگر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ای سٹیمپنگ سسٹم نے روایتی نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر کے سٹیمپ پیپر کے اجرا کے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے، جس سے ریونیو میں اضافہ اور شفافیت آئی ہے جبکہ پرانی تاریخوں میں فراڈ، مالیاتی چوری اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :