ساہیوال، غیرت کے نام پر نوجوان بیٹی قتل

جمعہ 17 مئی 2024 20:45

ساہیوال، غیرت کے نام پر نوجوان بیٹی قتل
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) نواحی چک 45 بارہ ایل میں غیرت کے نام پر حق نواز نے اپنی نوجوان بیٹی ارم کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محنت کش رب نواز کے بھائی حق نواز کو شبہ تھا کہ اس کی بیٹی ارم بی بی کے نوجوان سے ناجائزمراسم ہے جس پر باپ نے بیٹی کو گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی۔ لیکن ارم نے اس کی پرواہ نہ کی اورجمعرات کو گھر سے باہر چلی گئی جب رات ساڑھے دس بجے گھر واپس آئی تو باپ حق نواز نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے مقدمہ302ت پ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :