فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخرہے، بھارتی اداکار

جمعہ 17 مئی 2024 21:15

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخرہے، بھارتی اداکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) بھارتی ویب سیریز ’’ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ بازار‘‘ میں تاجدار کا کردار کرنے والے بھارتی اداکارطہ شاہ نے کہا ہے کہ ان کی اداکاری کا فواد خان سے موازنہ کرنا فخرکی بات ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار طہ شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا اور ساتھ ہی سیریز کے بعد مداحوں سے ملنے والی محبت پر بھی بات کی۔

(جاری ہے)

اس انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے طہ شاہ سے پوچھا کہ مداح ویب سیریز ہیرامنڈی میں آپ کے چہرے اور کردار کا فواد خان اور وکی کوشل سے موازنہ کر رہے ہیں تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گی میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے طہ شاہ نے کہا کہ میرے لیے چہرے اور کردار کا موازنہ اتنی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ میرے لیے زیادہ اہم یہ ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ بڑے اداکاروں سے کریں۔طہ شاہ نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی اور میرے لیے فخر کی بات ہے کہ شائقین نے سیریز ہیرامنڈی میں میری اداکاری کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل جیسے بڑے اور منجھے ہوئے اداکاروں سے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :