ہانیہ عامر کے کیرئیر میں حصہ ڈالنے پر مطمئن ہوں‘ حریم فاروق

جمعرات 6 جون 2024 22:52

ہانیہ عامر کے کیرئیر میں حصہ ڈالنے پر مطمئن ہوں‘ حریم فاروق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2024ء) معروف اداکارہ و فلم پروڈیوسر حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے کریئر میں حصہ ڈالا ہے جس پر وہ مطمئن محسوس کرتی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔پوڈ کاسٹ کے دوران حریم کا بتانا تھا کہ ان کے ہونے والے ہمسفر میں سچائی لازمی ہونی چاہیے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ہمسفر کی طبیعت دوستانہ ہو۔

حریم شاہ نے بتایا کہ تھیٹر میں کامیابی کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

(جاری ہے)

فلم جاناں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم کا بجٹ ساڑھے 3 کروڑ روپے تھا، اس فلم میں بلال اشرف اور ہانیہ عامر بالکل نئے چہرے تھے، انہوں نے ہانیہ عامر کو ڈھونڈ نکالا اور متعارف کروایا، انہوں نے اس فلم میں خود کوئی اہم اور مرکزی کردار ادا نہیں کیا تھا۔

حریم فاروق نے کہا ہے کہ انہیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ خود مرکزی کردار میں نہیں آئیں، جس کا جو نصیب ہے اسے وہی کچھ ملتا ہے۔اداکارہ کا ہانیہ عامر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کی جانب دیکھیں، انہیں ہانیہ عامر کو دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے، وہ بہت مطمئن محسوس کرتی ہیں کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو یہاں تک پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :