حکومت ملک میں ڈیجیٹل منتقلی کے لیے پرعزم ہے ، شزہ فاطمہ
جمعہ 17 مئی 2024 22:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں کینکٹوٹی کی فراہمی کے لیئے اہم کردار ادا کر رہی ہے چاہتے ہیں شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ ہو کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ موبائل فونز کی ایکسپورٹ کریں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر حکومت ٹیلی کام انڈسٹری کی شکر گزار ہے ٹیلی کام انڈسٹری مائکرو اکانومی میں ایک اہم ٹیکس پیئر ہے ٹیلی کام انڈسٹری کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے حکومت کی توجہ آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کی ترقی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں آئی ٹی کے شعبے میں جدت آرہی ہے ، انٹرنیٹ اور کنکٹیوٹی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 2010 میں شبہاز شریف نے بطور وزیراعلی ای روزگار کا تصور دیا ، گزشتہ 10 سالوں میں 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے ،دنیا میں فری لانسنگ کرنے والے پاکستانیوں کی کثیرتعداد نیا نہی لیپ ٹاپس کے ذریعے اپنا نام اور مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں لانچ ہوا اور اب ہماری حکومت میں ہی فائیو جی لانچنگ کی طرف جارہے ہیں۔ پاکستان میں جتنی بھی ڈیجٹلائزیشن اور آئی ٹی کے شعبے میں ایڈوانسمنٹ ہورہی ہے اس میں پاکستان مسلم لیگ کا کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے 15 کروڑ صارفین کو بہترین سروسز فراہم کیں جائیں ،ہماری کوشش ہے کہ آنے والی نسلوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یو ایس ایف کے تحت گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کنکٹیوٹی کے حوالے سے 85 ارب روپے کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہماری حکومت کا فوکس انٹرپینورشپ پر ہے تا کہ ہماری نوجوان نسل ملازمتوں کی تلاش کی بجا ئے ملازمتیں پیدا کرنے والی بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آپٹیکل فائبر بنانے والا ملک ہے ،گزشتہ کچھ سالوں میں ایک لاکھ 30 ہزار کلومیٹر فائبر آپٹیکل تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں موبائل فون کی 95 فیصد ضروریات مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون پوری کر رہے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون برآمد کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے بہرے بچوں کے لیے اسکول زندگی ہے!
-
افغانستان میں سیلابوں سے ہزارہا بچے متاثر
-
یورپی یونین کی آبادی میں بزرگ افراد کی شرح میں مسلسل اضافہ
-
دل ٹوٹنے پر درد کیوں ہوتا ہے؟
-
بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی
-
عمران خان اور پی ٹی آئی کے مقدمات فوری ختم کرکے مفاہمت کا راستہ کھولا جائے، محمد علی درانی
-
لاہور کے گلی کوچوں اور شاہراہوں میں قربانی کے جانور بیچنے پر دفعہ 144نافذ
-
وزیرِاعظم شہبازشریف آج چینی صدر شی جن پنگ کے آبائی شہر شی-آن میں مصروف دن گزاریں گے
-
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،وفاقی وزیرداخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
-
اسٹیبلشمنٹ مجھ سے ناراض ہے کیوں کہ وہ بیان نہیں پڑھا جو مجھے لکھ کر دیا گیا، شیخ رشید
-
عمران خان کو جیل میں حاصل سہولیات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا،شیر افضل مروت کاعمران خان سے گلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.