انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا

جمعہ 17 مئی 2024 22:57

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر278.45روپے پر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق 4پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر279.54روپے سے گھٹ کر279.50روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قدر میں91پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر302.99روپے سے کم ہو کر302.08روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں1.08روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس سے برطانوی پونڈ کی قدر353.39روپے سے گھٹ کر352.31روپے ہو گئی ۔#

متعلقہ عنوان :