فلسطین میں جاری نسل کشی عالمی سازش ہے،حاجی حنیف طیب

جمعہ 17 مئی 2024 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے خدادادکالونی میں خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں جاری نسل کشی کوعالمی سازش قراردیاہے اورکہاکہ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ ظلم تشدد،وحشیانہ بمباری کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،بچوں ،مرد،خواتین کی بکھری ،سرکٹی ،تشددزدہ لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسوروتاہے لیکن عالمی اداروں، عالمی رہنماوں ،مسلم تنظیموں کی خاموشی اوربے حسی شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

حاجی حنیف طیب نے کہاکہ اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں8ماہ سے وحشیانہ بمباری جاری ہے اب تک 36ہزارفلسطینی شہید اور80ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں یہ مسلم حکمرانوں ناکامی ہے کہ جنگ بندی روکنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی اورنہ ان کے علاج معالجہ کیلئے کوئی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوںنے بحرین کے درالحکومت منامہ 33ویں سالانہ عرب سربراہی اجلاس کے اعلامیہ سے یہی لگتاہے کہ اجلاس صرف مطالبات اوراپیلوں کی حد تک محدودرہاہے۔مسلم حکمرانوں اسرائیل کے خلاف سخت، مؤثر اورجرأتمندانہ اقدامات اٹھاناچاہیے تھا۔حاجی محمدحنیف طیب نے غزہ فلسطین کے حوالے سے اسلامی ممالک کے سربراہان پراپنا کرداراداکرنے پرزوردیاہے۔