ٹیٹنس ویکسین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، صوبائی وزیر صحت

جمعہ 17 مئی 2024 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ٹیٹنس ویکسین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،تین دن کے اندر کمپنیاں ادویات کا ریکارڈ، ڈسٹری بیوٹرز کا ڈیٹا فراہم کریں تاکہ ذمہ داری کا تعین ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے280 ویں صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پی کیو سی بی ڈاکٹر منور حیات سمیت بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پرمیڈیسن کمپنیوں کے زیر التوا 117 کیسز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ٹیٹنس سمیت دیگر جان بچانی والی ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو بھی طلب کیا گیا، صوبائی وزیر صحت نے کمپنیوں سے ڈسٹری بیوٹرز کو سپلائی کی جانیوالی ادویات کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں جان بچا نے والی ادویات کی بلاتعطل دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ڈسٹری بیوٹر ٹیٹنس سمیت کسی دوا کی قلت، ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی کریں گے، ذخیرہ اندوزی، قلت پیدا کرنے والا مافیا کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :