دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا مورال پست نہیں کرسکتیں، ڈی پی او

جمعہ 17 مئی 2024 23:12

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سیدعلی نے خیبرپختونخواہ بارڈر پر سرحدی چیک پوسٹوں کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے چیک پوسٹ حضرت خالد بن ولید ( لاکھانی) کے دورے کے علاوہ پنجاب،خیبر پختونخواہ بارڈرپر داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیک پوسٹ پر جاری تعمیراتی کام اور سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام چیک پوسٹوں کے مورچے مزید مضبوط کئے جائیں اور چیک پوسٹ حضرت خالد بن ولید(لکھانی)کی بلڈنگ کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ڈی پی او نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر بکتر بند گاڑی، جدید ترین اسلحہ ، اضافی نفری اور مزید وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ سرحدی علاقوں کی مؤثر و مکمل نگرانی اورمشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورسز ہمہ وقت الرٹ ہیں۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا مورال پست نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کارلاکر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :