پشاورلائنز نے وہیل چیئر پی ایس ایل چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 17 مئی 2024 23:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پشاورلائنز وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹر لوپ پی ایس ایل چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، لاہور میں جاری وہیل چیئر پی ایس ایل کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل میں پشاور لائنز نے اسلام آباد کو 7 رنز سے شکست دیدی ، پشاور لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ بیس اوورز میں 215 رنز بنائے جس میں مثل خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے ، بلال 41 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، اسلام آباد کی جانب سے ساجد نے تین اور ایوب نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں اسلا آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 208 رنز بناسکی ۔موبین 79 احمد یار68 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔پشاور کی طرف سے بلال نے دو اور ذوالفقارنے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ اس طرح پشاور نے 7 رنز سے کامیابی حاصل کرکے وہیل چیئر پی ایس ایل چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔