سب انسپکٹر عدنان قُریشی شہید کی یاد میں پولیس لائن جہلم ویلی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعہ 17 مئی 2024 23:30

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) جہلم ویلی پولیس کی جانِب سے سب انسپکٹر عدنان قُریشی شہید کی یاد میں پولیس لائن جہلم ویلی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سید اشفاق گیلانی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، عبدالخالق ڈی ایس پی صدر مقام، نوید الحسن ایس ایچ او سٹی کے علاوہ دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی مرزا زاہد حسین نے کہا کہ سب انسپکٹر عدنان فاروق قریشی نے اپنی جان وطن پر قربان کر کے اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے امر کر دیا ، عدنان شہید امن امان کی بحالی، لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور لاء اینڈ آرڈر کے قیام کے لئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہوئے ۔ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور عدنان قریشی شہید اور دیگر تین شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :