اٹک، ڈی پی او آفس اٹک میں فرینڈز آف پولیس سیمینار کا انعقاد

جمعہ 17 مئی 2024 23:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈی پی او آفس اٹک میں فرینڈز آف پولیس سیمینار کا انعقادکیاگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او آفس اٹک میں فرینڈز آف پولیس سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں دی ایجوکیٹرز سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباءاور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کمیونٹی پولیسنگ، پولیس ورکنگ اور پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں پولیس ورکنگ میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے متعلق بھی لیکچرز دیے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا فرینڈز آف پولیس معاشرے ک بہتری، جرائم کی نشاندہی اور تدارک میں بطور ذمہ دار شہری بہتر طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں۔\378