سیالکوٹ،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 17 مئی 2024 23:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سیالکوٹ کے علاقہ کمانوالہ میں نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ کمانوالہ میں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے وقار نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول وقار کے بھائی نے چند ماہ قبل اسی مقام پر معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا ۔پولیس ترجمان نے رابطہ پر بتایا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔