جہلم،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جمعہ 17 مئی 2024 23:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنصر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے واقعہ میں استعمال ہونے والی رائفل کلاشنکوف نما معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی، ملزم نے گزشتہ برس دسمبر میں مجھے رائفل کے فائر مار کے شدید مضروب کر دیا تھا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :