سوات ،بریکو ٹ میں دوشیزہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی

دوشادی شدہ خواتین کی زہریلی دواکھا کر خودکشی کی کوشش

جمعہ 17 مئی 2024 21:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سوات کی تحصیل بریکو ٹ میں دوشیزہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ دوشادی شدہ خواتین نے زہریلی دواکھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن علی نے بتایا کہ گولی لگنے کا واقعہ نواحی علاقے ملکی دم میں پیش آیا جہاں پر چودہ سالہ لڑکی مسماة (ش) دختر گل نواب گھر میں پستو ل کو چھیڑتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے شدید زخمی ہوگئی اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بریکوٹ اسپتال منتقل کرکے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔دوسری جانب محلہ ملاخیل بریکوٹ میں تیس سالہ شادی شدہ خاتون مسماة (ص)نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی دواکھائی جس اس کی حالت غیر ہوگئی جبکہ غالیگے میں پینتیس سال شادی شدہ خاتون مسماة (ن) نے مرگی کے مرض سے تنگ آکر زہریلی دواکھاکر اقدام خودکشی کیا ۔ دونوں متاثرہ خواتین کو بھی طبی امداد کے لئے سول اسپتال بریکوٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔