سوات،کبل بازازمیں تجاوزات کیخلاف کارروائی ،متعددتجاوزات ہٹادی گئیں

جمعہ 17 مئی 2024 21:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سوات کے کبل بازازمیں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران متعددتجاوزات ہٹادی گئیں ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل امیر عبداللہ نے کارروائی کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

ٹی او آر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کبل اور محکمہ پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ کانجو بازار میں انہوں نے روڈ پر دکانوں، ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور سٹورز کا دورہ کیااور بنائے گئے عارضی تجاوزات کو ہٹادیا گیا ۔انہوں نے دکانداروں اور ہوٹلز مالکان سے ملاقات کی اور ان کو تجاوزات کے خاتمے اور سامان دکانوں کے اندر رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :