فلیٹ کسی کا خالی کروانا تھا اور کرا کسی اور کا دیا، کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ

جمعہ 17 مئی 2024 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے شعبہ تفتیش پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے۔کراچی میں سائٹ سپرہائی وے شعبہ تفتیش پولیس نے احسن آباد اپارٹمنٹ میں ٹیچر کے فلیٹ پر دھاوا بول دیا جب کہ فلیٹ کسی کا خالی کروانا تھا اور خالی کسی اور کا کروا دیا۔پولیس نے رات کے اندھیرے میں سارا سامان گھر سے باہر پھینک دیا، گھر میں موجود بیڈ اور دیگر قیمتی سامان ہتھوڑے مار کر توڑ دیا۔

پولیس اہلکار ٹیچر سمیت دو افراد کو تشدد کرتے ہوئے تھانے لے گئے جب کہ 80 سالہ بوڑھی خاتون اور 3بیٹیوں کو اندھیرے میں سڑک پر چھوڑ دیا۔بعد ازاں پولیس نے فلیٹ کو تالا لگایا اور چابی اپنے ساتھ لے کر چلے گئے لیکن صبح پتا چلا کہ تیسری منزل کی بجائے دوسری منزل کا فیلٹ خالی کروادیا تاہم پولیس نے دونوں افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کیا اور فلیٹ واپس دیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ فیملی نے بتایاکہ پولیس افسران سامان کا نقصان بھرنے کو بالکل تیار نہیں جب کہ شعبہ تفتیش کے افسر جتوئی اور دیگر افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔متاثرہ فیملی نے دھائی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا گیا کسی کو بتایا تو وہ حال کریں گے یاد رکھو گے، متاثرہ ٹیچر کی بیٹی نے پولیس کے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کردی ہے۔متاثرہ خاتون کے مطابق رات کے تین بجے میرے بابا اور ماموں کو اٹھا کر لے گئے جب کہ ہم نے ایگریمنٹ بھی دکھایا کہ ہم کرائے پر رہ رہے ہیں لیکن ہمیں کہا تم لوگ یہاں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہو۔

متعلقہ عنوان :