جنگ کے بعد غزہ میں ملٹری حکومت کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

جنگ کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج کی پانچ بٹالین باقی رہیں گی،سرکاری رپورٹ

ہفتہ 18 مئی 2024 13:57

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ سینیر سکیورٹی حکام نے حال ہی میں حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی حکومت کے قیام کی لاگت کا تخمینہ لگانے کی درخواست کی تھی، جس کے اندازے کے مطابق یہ لاگت 20 ارب شیکل سالانہ تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

اخبار نے ایک سرکاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فوجی حکومت کے قیام کے اخراجات کے علاوہ اسرائیل کو ایک ایسی قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی جو ابھی تک پٹی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے طے نہیں کی گئی ۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی حکومت میں کام کرنے کے لیے تقریبا 400 افراد کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی پانچ بٹالین باقی رہیں گی، جس کے لیے اسرائیل کو شمالی محاذ اور مغربی کنارے میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :