جہانیاں،شہر بھر کی سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار،مین بازار سکڑ گئے

پیدل گزرنا محال ہوگیا، شہریوں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 18 مئی 2024 13:57

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) جہانیاںشہر بھر کی سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار، مین بازار سکڑ گئے،پیدل گزرنا محال ہوگیا،شہریوں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے جہانیاں شہر کی معروف سڑکوں ،بازاروں مین ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے ،کمیٹی چوک سے لے کر بائی پاس چوک تک،پرانا ڈاک خانہ بازار،اللہ د اد بازار،ریلوے روڈ سمیت بیشتر بازار سکڑ چکے ہیں یہاں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے راہگیروں کا پیدل چلنا دشوار ہو چکا ہے۔

دوسری طرف خوانچہ فروشوں،ریڑی بانوں،فروٹ سبزی والوں نے بازاروں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جو کہ عوام کیلئے دشواری کا باعث ہے ۔تحصیل انتظامیہ ناجائز تجاوزات کو ہٹانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔جہانیاںشہر بھر کی سیاسی،سماجی،کاروباری،تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری ناجائز تجاوزات مافیاکیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔