ملا ھب اللہ اخوند زادہ کی کابل آمد، 34 صوبائی گورنروں سے خطاب

اسلامی شریعت کے قانون اور اصولوں کے نفاذ کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے،اخواندزادہ

ہفتہ 18 مئی 2024 15:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) طالبان سربراہ اور افغانستان کے سپریم لیڈر ملا ھب اللہ اخوندزادہ نے افغان دارالحکومت کابل کا دورہ کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کابل کا دورہ کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ اخوند زادہ نے خود کو براہ راست حکومتی امور میں شریک نہیں کیا۔ صرف وقتا فوقتا حکومت اور اس کے عمال کی رہنمائی کے لئے وہ کابل میں دستیاب ہوتے ہیں۔

ان کا قیام ابھی تک افغان صوبے قندھار میں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم افغانستان کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ان کی کابل دودن پہلے آمد ہوئی۔ جہاں انہوں نے وزارت داخلہ میں 34 صوبائی گورنروں سے خطاب کیا ۔تقریر کے خلاصے کے مطابق رہنما نے "اتحاد اور ہم آہنگی" پر زور دیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 'اطاعت کو ایک ذمہ داری کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی شریعت کے قانون اور اصولوں کے نفاذ کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے۔ ذاتی پسند یا ناپسند اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر عہدیداروں کی تقرری سے بھی گریز کیا جانا چاہیے۔