سپیکرقومی اسمبلی کا بشکیک میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر گہری تشویش کا اظہار

ہفتہ 18 مئی 2024 15:44

سپیکرقومی اسمبلی کا بشکیک میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے کرغزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی سفارتخانے کو طلباء کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہمارا مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،بیرونی ممالک میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء پاکستان کے سفیر ہیں،کرغیزستان میں پاکستانی سفارتخانے طلباء کے اہلخانہ کو بروقت معلومات فراہم کرے۔

اسپیکر نےزخمی طلباء کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اسپیکر نے کرغیزستان میں پاکستانی طلباء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کی سلامتی کیلئے دعا کی۔