Live Updates

حکومت پنجاب کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے، ڈپٹی کمشنر ننکانہ

قرعہ اندازی میں نامزد کاشتکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی کسان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، چوہدری محمد ارشد

ہفتہ 18 مئی 2024 15:56

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) حکومت پنجاب کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے ، قرعہ اندازی میں نامزد کاشتکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی کسان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کاشتکاروں میں بذریعہ قرعہ اندازی لیزر یونٹس کی تقسیم کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس ، محکمہ زراعت کے افسران سمیت زمینداروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق کسانوں کو زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے اور اپنی محنت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے ایک جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت کسانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی زرعی آلات تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ کسانوں کی زندگی میں خوشحالی آئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لئے بھی کسان بھائی اپنا کردار ادا کریں ، فصلوں کی باقیات کوآگ مت لگائیں،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا جرم ہے ، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف نے بتایا کہ لیزر یونٹس کی قرعہ اندازی کے لیے کاشتکاروں کی جانب سے مجموعی طور پر 219 درخواستیں موصول ہوئی تھیں ، جن میں سے نامکمل داکومنٹ کی بنیاد پر 53 درخواستوں کو کمیٹی کی جانب سے ریجیکٹ کر دیا گیا ، جانچ پڑتال کرنے کے بعد نامزد کاشتکاروں میں سے 154 خوش نصیب کاشتکاروں میں لیز ر یونٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔اس موقع پر کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس کسان دوست اقدام پر شکریہ ادا کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات