کھاریاں،عید الاالضحیٰ پر جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی خواہشمند رجسٹرڈ تنظیموں سے درخواستیں طلب
ہفتہ 18 مئی 2024 15:56
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جن تنظیموں کو این او سی جاری ہوگا ان کے لئے بذریعہ لاڈ ئوسپیکر یا سائونڈ سسٹم اعلانات کرکے قربانی کی کھالیں جمع کرنا ممنوع ہوگا، کھالیں صرف ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے مقرر کردہ پوائنٹس پر ہی اکٹھی کی جاسکتی ہیں، زبردستی کھالیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کوئی بھی تنظیم جمع کی جانیوالی کھالیں کسی غیر مجاز ڈیلر یا چیریٹی تنظیم کو فروخت نہیں کر سکتی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ این او سی کی حامل تنظیم، مدارس اگر کھالیں جمع کرنے کیلئے مشتہر کریں تو انکے لئے لازم ہوگا کہ وہ اپنی تنظیم کا نام، رجسٹریشن نمبر، نمائندوں کے شناختی کارڈ نمبر درج کریں،کھالیں عطیہ کرنیوالوں اور خریدنے والوں کا الگ الگ ریکارڈ مرتب کرنا تنظیم کی ذمہ داری ہوگی، کھالیں خریدنے والے کو نیشنل ٹیکس نمبر، بنک اکانٹ نمبر، بنک برانچ کا نام اپنی درخواست میں ظاہر کرنا ہوگا، کھالوں کی فروخت کا لین دین بذریعہ چیک ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے بتایا کہ کسی درخواست کے مسترد ہونے پر درخواست دہندہ تنظیم دو یوم میں نظر ثانی کی اپیل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مجاز ڈیلر/خیراتی ادارے بذریعہ چیک ادائیگی کرکے کھالیں خرید سکیں گی جسکا ریکارڈ مرتب کرنا لازمی ہوگا، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا این او سی از خود منسوخ تصور ہوگا اور اسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں ہیلتھ انشورنس کے ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس
-
ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.2ریکارڈ کی گئی
-
ڈبے کے دودھ کی قیمت میں 12 جون سے بڑا اضافہ
-
بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جانا چاہیئیاور تنخوار طبقے کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،شازیہ مری
-
فیصل آباد، قصاب کا سرکاری ریٹ پر بڑا اور چھوٹا گوشت فروخت کرنے سے انکار
-
سانحہ 9 مئی :پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں درخواست منظور
-
زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر نامزد
-
وفاق خیبر پختونخوا کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
-
اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران 250 مقامات پر ڈینگی لاروا رپورٹ‘کوئی کیس نہیں آیا
-
قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں شائع کیا جائے، سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 21 جون تک ملتوی
-
کراچی کا سمندر آبی حیات کیلئے ’ڈیڈ زون‘ قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.