پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

ہفتہ 18 مئی 2024 15:56

پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں طلبا پر پر تشدد ہجوم کے حملوں کی رپورٹس کو ’’انتہائی تشویشناک‘‘قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو انہیں مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :