Live Updates

ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی بیٹی ماضی میں نواز شریف کو را کا ایجنٹ کہتی تھی آج اسی خاندان کی خاطر ٹی وی پر چیخ و پکار کر رہی ہے

سمجھ سے باہر ہے کے مقدرہ کو ایسے مکروہ چہرے ہی کیوں ملتے ہیں اپنا چورن بیچنے کے لئے؟ رہنما تحریک انصاف شوکت بسرا کا وزیر اطلاعات پنجاب کو جواب

muhammad ali محمد علی اتوار 2 جون 2024 00:12

ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی بیٹی ماضی میں نواز شریف کو را کا ایجنٹ کہتی تھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2024ء) شوکت بسرا کے مطابق عظمٰی بخاری ماضی میں نواز شریف کو را کا ایجنٹ کہتی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت بسرا کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی ہفتہ کے روز کی گئی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ شوکت بسرا نے کہا کہ جنرل رانی کی نوکرانی اور ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی بیٹی جو ماضی میں نواز شریف کو را کا ایجنٹ اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ کہتی تھی آج اسی خاندان کی خاطر ٹی وی پر چیخ و پکار کر رہی ہے۔

سمجھ سے باہر ہے کے مقدرہ کو ایسے مکروہ چہرے ہی کیوں ملتے ہیں اپنا چورن بیچنے کے لئے؟۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ہفتے کے روز کی گئی پریس کانفرنس میں سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کے پیچھے بانی پی ٹی آئی کا ہاتھ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے اپنے بچوں کو لندن سے بلائے۔

عدلیہ میں فیورٹ ازم موجود ہے جس سے عدلیہ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی دوبارہ گود میں بیٹھنا اور این آر او چاہتے ہیں۔پاکستان کو توڑنے میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں آج پاکستان میں بیٹھ کر پھر ملک دو لخت کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔پراسکیویشن کو جو کالے بھونڈ کاٹتے ہیں اس کا علاج کررہے ہیں۔عمران خان بزدل نہ بنیں دلیر بنیں،شیخ مجیب کی جو متنازعہ ویڈیو شیئر کی اسکا اعتراف کریں۔

مریم نواز کی ترجیح عام آدمی ہے اور مہنگائی کا خاتمہ ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوشاں ہے، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچا رہے ہیں، اس مہینے پٹرول کی قیمت میں 20سی21روپے کمی ہوئی ہے،حکومت آٹے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کافی کمی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،وزیراعلی پنجاب نے جب حلف اٹھایا تو آٹے کا تھیلا2800 روپے کا تھا،20کلو آٹے کا تھیلا آج 1600روپے میں فروخت ہورہا ہے، پی ٹی آئی فتنہ فساد پارٹی مہنگائی میں کمی پر شور مچا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات