آگرہ میں ایک نہیں دوتاج محل ہیں ، تصاویر وائرل

تزین و آرائش میں استعمال ہونے والے قیمتی پتھر پاکستان سے منگوائے گئے تھے،رپورٹ

ہفتہ 18 مئی 2024 17:47

آگرہ میں ایک نہیں دوتاج محل ہیں ، تصاویر وائرل
آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) بھارت کے شہر آگرہ میں موجود سنگِ مر مر سے تیار کردہ تاج محل دنیا کے 7 ناقابلِ یقین عجائب میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس عمارت کی خوبصورتی کا دیدار کرنے جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت میں تاج محل کی ٹکر کا ایک اور خوبصورت مقبرہ تعمیر کیا گیا ہے جس کو تیار کرنے میں ایک صدی کا وقت لگا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حیران کن طور پر یہ عمارت آگرہ میں ہی موجود ہے جو تاج محل سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس محل نما عمارت کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور لوگ اس کا موازنہ تاج محل کے ساتھ کرتے ہیں۔اس مقبرے کو سوامی باغ کا نام دیا گیا ہے جس کا ڈھانچہ تیار ہونے میں 102 سال تقریبا ایک صدی سے زائد کا وقت لگا اس عظیم الشان مقبرے کے بانی کا نام پرم پورش پورن دھنی سوامی جی مہاراج ہے۔

(جاری ہے)

یہ عمارت آگرہ کے دیال باغ علاقے میں سوامی باغ کالونی میں واقع ہے۔سوامی باغ کا مینار31.4 فٹ لمباہے جو خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ چوٹی تاج محل سے بھی اونچی ہے جسے کرین کی مدد سے لگایا گیا تھا اس عمارت کی لمبائی 193 فٹ اونچی ہے۔ جبکہ سوامی باغ میں 52 کنویں قائم کیے گئے ہیں۔اس مقبرے کی تزین و آرائش کے لئے نہ صرف بھارتی ریاست راجستھان سے سفید سنگ مرمر منگوائے گئے ۔ بلکہ حیران کن بات یہ ہے کہ سوامی باغ کے مقبرے میں استعمال ہونے والے قیمتی پتھر پاکستان کے شہر نوشہرہ سے بھی خریدے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :