وزیراعلیٰ بلوچستان میانوالی شہباز خیل آمد

شہید میجر بابر خان کے گھر جا کر شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت ، شہید کیلئے دعائے مغفرت کی

ہفتہ 18 مئی 2024 17:58

وزیراعلیٰ بلوچستان میانوالی شہباز خیل آمد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی شہباز خیل آمد ،شہید میجر بابر خان کے گھر جا کر شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہید کیلئے دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی صوبائی وزیر خزانہ میر صہیب جان نوشیروان،صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ عمران زرکون اور چیف سیکرٹری شکیل قادر کے ہمراہ سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی آئے جہاں انہوں بلوچستان کے علاقہ زوب میں شہید ہونے والے شہباز خیل کے شہید میجر بابر خان کے گھر جا کر ان کے والد نور خان اور دیگر پسمندگان سے اظہار تعزیت اور شہید کیلئے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید میجر کے بچوں سے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھتے ہوئے انہیں پیار کیا اور ان کی صحت اور تندرستی کی دعا کرتے ہوئے گفتگو میں کہاکہ شہید میجر بابر خان نیازی نے جس جوانمردی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے بلوچستان کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کیا اس پر قوم ان کے احسان مند اور قرض دار ہے۔انہوں نے شہید کے والد اور پسماندگان کے حوصلہ اور ہمت کی تعزیف کی۔

متعلقہ عنوان :