وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کا دورہ ،عازمین حج کےلیے کھانوں کی تیاری اور پیکنگ کے مختلف مراحل کا معائنہ

ہفتہ 18 مئی 2024 17:58

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین  کا  مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کا دورہ ،عازمین ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ہفتہ کو مدینہ منورہ کی مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کا دورہ کیا اور عازمین حج کےلیے کھانوں کی تیاری اور پیکنگ کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چوہدری سالک حسین نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے تمام شعبہ جات بہترین کام کر رہے ہیں، آٹا، چاول، سبزی، گوشت، دالوں اور مصالحوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے،عازمین حج کی بڑھتی تعداد کے باوجود کھانے اور سروس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کیٹرنگ کمپنیاں کوشش کریں کہ تمام اجناس، مصالحہ جات اور گوشت پاکستان کا استعمال کیا جائے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی اجناس ومصالحہ جات استعمال کرنے سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستانی ذائقہ بھی برقرار رہے گا،پاکستانی اجناس، مصالحہ جات، گوشت و چاول کی آسان دستیابی کیلئے کابینہ اور متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔عازمین کرام کی فیڈ بیک کیلئے پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے سروے فارم بھجوانے پر اصول اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :