بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصد تک اضافہ متوقع

ہفتہ 18 مئی 2024 21:26

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصد تک اضافہ متوقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12 فیصد اضافہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت متعدد معاشی چیلنجوں کے درمیان مالی سال 2024-25کے لیے اپنے پہلے بجٹ کا اعلان جون میں کرنے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین ہر سال بجٹ کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی سمیت مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ 2024-25میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024ء سے نافذ العمل ہوگا۔