ایران نے شیطان کو پوجنے والے 200 سے زائد افراد گرفتارکرلیے

115 خواتین اور تین یورپی باشندے شامل، چھاپے میں 73 گاڑیاں، شراب اور مختلف دوائیں ضبط کرلی گئیں

ہفتہ 18 مئی 2024 22:00

ایران نے شیطان کو پوجنے والے 200 سے زائد افراد گرفتارکرلیے
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) ایران میں حکام نے شیطان کی پوجا کے الزام میں 260 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان میں تین یورپی باشندے بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں ’شیطانی نیٹ ورک‘ پر چھاپے کے دوران کی گئیں۔پولیس نے الزام لگایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد شیطانیت اور فحاشی پھیلارہے تھے۔ ان کے پاس سے شراب اور نفسی پیچیدگیوں کی دوائیں بھی ملیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ شیطان کی پوجا کے الزام میں تمام گرفتاریاں دارالحکومت تہران کے مغرب میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی ’ارنا‘ نے بتایا کہ تمام مشتبہ افراد کو جمعرات کی شب شہریار کاؤنٹی میں گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ افراد میں 115 خواتین ہیں۔ یہ لوگ قابلِ اعتراض حالت میں پائے گئے۔ ان کے لباس، چہرے اور سر پر شیطانی فرقے کی علامات تھیں۔ 73 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ تینوں یورپی باشندوں کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ایران میں ایسے اجتماعات پر سخت پابندی عائد ہے جن میں شریک مرد اور خواتین آپس میں رشتہ دار نہ ہوں۔ ایران میں ایسے اجتماعات پر چھاپے غیر معمولی بات نہیں۔ جن پارٹیوں یا کنسرٹس میں شراب نوشی کی اطلاع ملتی ہے وہاں چھاپے مارے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :