آئی ایم ایف پروگرام :پالیسی سطح کے مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

ہفتہ 18 مئی 2024 22:14

آئی ایم ایف پروگرام :پالیسی سطح کے مذاکرات کل سے شروع ہوں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) پاکستانی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے،پالیسی سطح کے مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے،وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کیلئے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر ریونیو، نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کیلئے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :